نیو نیوز پر پابندی کی سختی سے مذمت کرتا ہوں، بلاول بھٹو زرداری

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی اس بات کی مذمت ہے اور کہاں کے یہ جمہوری اقدار کیخلاف ہے

نیو نیوز پر پابندی کی سختی سے مذمت کرتا ہوں، بلاول بھٹو زرداری

ملک  بھر میں جہاں ہر پاکستانی  نیو نیوز پر پابندی غلط اور اس عمل کو پیمرا گردی سے تشبیح دے رہا ہے اور ہر شہری اس بات کی مذمت کر رہا وہیں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی اس بات کی مذمت ہے اور کہاں کے یہ جمہوری اقدار کیخلاف ہے۔ انہوں نے نیو نیوز پر پابندی کو ریاستی دہشتگردی اور پیمرا گردی سے تشبیح دی ہے۔

یاد رہے کہ نیو نیوز کی بندش کا فیصلہ چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی ذاتی عباد اور ذہنی اختراع ہے ۔ نیو نیوز پر پابندی کل کا اطلاق کل صبح 12 بجے سے ہو گیا۔  حکومتی بوکھلاہٹ کی حد تو یہ تھی کہ پابندی بارہ بجے شروع ہونا تھی مگر نیو نیوز کی نمائندہ عائشہ شعیب کو صبح ساڑھے نو بجے ہی وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی تقریب کی کوریج سے روک دیا گیا. نیو کی بندش کے ساتھ ہی بارہ بجے نیشنل پریس کلب کے باہر آزادی صحافت و نیو بحالی کیمپ شروع کردیا گیا جس میں نیو ورکرز کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں صحافتی،سیاسی،سماجی اور مذہبی لوگ شریک ہوئے ، جماعت الدعوتہ پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا کہ نیو بھارت اور بھارت نوازوں کی آنکھ میں کھٹکتا تھا جس کا غصہ نکالا گیا ہے ۔