امریکی سینیٹ نے ایران پر 10سال کی پابندیوں کی توسیع کا بل منظورکرلیا،

امریکی سینیٹ نے ایران پر 10سال کی پابندیوں کی توسیع کا بل منظورکرلیا،

تہرا:امریکی سینیٹ نے ایران پر پابندیوں کے بل پر 10سال کی توسیع کی منظوری دے دی ہے،ایران نے سخت ردعمل کی دھمکی دی ہے۔ نیوز ویب سائیٹ ”العربیہ“کے مطابق امریکی سینیٹ نے ایران پر پابندیوں کے بل پر 10سال کی توسیع کی منظوری دے دی ہے،بل حتمی منظور ی کے لئے صدر باراک اوبامہ کو بھیجا جائے گا ۔

جبکہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای ایک انٹرویو میں نئی پابندیوں کو مسترد کرچکے ہیں انہوں نے امریکہ پر واضح کیا تھا کہ ایسا ہوا تو ایران سخت ردعمل کا مظاہرہ کرے گا،ان کا کہنا تھا کہ یہ ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی ہے،حالیہ حکومت نے کئی بار اس معاہدے کو توڑا ہے لیکن ہم نے اسے برداشت کیا ہے۔