سونے اور ریشم سے بنے قرآن پاک کی ایسی تصاویر جو پہلے نہ دیکھی ہوں گی

سونے اور ریشم سے بنے قرآن پاک کی ایسی تصاویر جو پہلے نہ دیکھی ہوں گی

آذربائیجان:   قرآن مجید کا ہر نسخہ ہی مسلمانوں کے لیے خوبصورت اور عقیدت سے بھرپور ہوتا ہے مگر آذر بائیجان کی ایک خاتون نے جس طرح اس مقدس کتاب کو سونے کے تاروں اور ریشم سے بُنا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔

آذربائیجان کی پینٹر تنزیلہ میمد زادی نے تین سال تک محنت کرکے اس مقدس کتاب کو کسی مشین کی مدد کے بغیر ہاتھ سے بُنا اور اس کا نتیجہ سحر انگیز کردینے والا ہے۔تنزیلہ نے اس کام کو تحقیق کے بعد شروع کیا تھا اور انہوں نے جانا کہ اگرچہ قرآن مجید کو اب تک کئی طرح کے میٹریلز سے تیار کیا گیا ہے مگر آج تک ریشم پر مقدس کتاب کو نہیں لکھا گیا۔


33 سالہ خاتون نے تین سال تک دن رات لگا کر قرآن مجید کی آیات کو سیاہ ریشم پر اتارا اور انہیں لکھنے کے لیے سونے کے تاروں کا استعمال کیا۔

قرآن مجید کے اس نسخے کے لیے 11.4x 13 انچ کی ریشم کی شیٹس کو استعمال کیا گیا اور مجموعی طور پر 164 فٹ ریشم استعمال ہوئی۔


آیات کو تحریر کرنے کے لیے سیال سونے اور چاندی کا استعمال کیا گیا۔

یہ شاندار خطاطی اسلامی فن کو زندہ کرتی ہے اور تنزیلہ اسے اپنی زندگی کا سب سے بڑا کام سمجھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے کسی مذہبی قانون کی خلاف ورزی بھی نہیں ہوئی کیونکہ قرآن مجید میں ریشم کا حوالہ موجود ہے۔