”آرڈر معطل ہواتو گاڑی واپس کیوں نہیں کی “؟سابق چیف جسٹس کو گاڑی عدالت میں پیش کرنے کا حکم

”آرڈر معطل ہواتو گاڑی واپس کیوں نہیں کی “؟سابق چیف جسٹس کو گاڑی عدالت میں پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد :عدالت نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو دی جانے والی بلٹ پروف گاڑی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں افتخار محمد چودھردی کو دی جانے والی بلٹ پروف گاڑی کے کیس کی سماعت ہوئی ، جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے فریقین کے دلائل سننے کے بعدمزید دلائل سننے سے انکار کردیا ۔ انہوں نے ریمارکس دیے کہ ”آرڈر معطل ہواتو گاڑی واپس کیوں نہیں کی گئی “؟ عدالت نے فریقین کے مزید دلائل سننے سے انکار کرتے ہوئے 8دسمبر کو بلٹ پروف گاڑی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔

مصنف کے بارے میں