گھوٹکی' مبینہ پولیس مقابلے میں2 ڈاکو ہلاک، 4فرار ہو گئے

گھوٹکی' مبینہ پولیس مقابلے میں2 ڈاکو ہلاک، 4فرار ہو گئے

گھوٹکی: مبینہ پولیس مقابلے کے نتیجے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ 4 فرار ہو گئے گھوٹکی کے قریب قومی شاہراہ پر سرحد کے مقام پر ڈاکو مسافر بسوں میں لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔اس دوران فائرنگ کے تبادلہ کے نتیجہ میںدو ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ڈاکوئوں کے چار ساتھی موقع سے فرار ہو گئے ۔پولیس کے مطابق گزشتہ ورز مارے گئے ڈاکو پولیس کو قتل،ڈکیتی اور مختلف نوعیت کے سنگین مقدمات میں مطلوب تھے ہلاک ڈاکوئوں کی شناخت شریف کو بھراور خالد ٹریلی کے ناموں سے ہوئی ہے


نیوویب ڈیسک< News Source