اداکارہ قسمت بیگ قتل کیس تحقیقات میں اہم پیشرفت،4ملزمان گرفتار

اداکارہ قسمت بیگ قتل کیس تحقیقات میں اہم پیشرفت،4ملزمان گرفتار

لاہور:اداکارہ قسمت بیگ کے قتل کی تحقیقات میں اہم ترین پیشرفت ہوئی ہے۔ پولیس نے اداکارہ کے سابق دوست مرکزی ملزم رانا مزمل سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں قتل ہونے والی اسٹیج اداکارہ قسمت یبگ کے قتل کے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والوں میں رانا مزمل،رانا فہیم،رانا تجمل اور شاہد جنجوعہ شامل ہیں۔ ملزمان کو موبائل فون ریکارڈ سے ٹریس کر کے فیصل آباد اورگوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

مرکزی ملزم رانا مزمل سے قسمت بیگ کی دوستی رہی اور بعد ازاں ان کی دوستی ختم ہوگئی۔ ملزم کو قسمت کی دوسروں سے دوستی پسند نہیں تھی۔ ملزمان کرائے کی گاڑی میں آئے اور انہوں نے قسمت بیگ کی موت کی تصدیق کر کے رپورٹ موبائل فون پر مرکزی ملزم رانا مزمل کو دی تھی۔ پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دوران تفتیش لاہور کے چار ایس ایچ اوز کے بیانات بھی قلمبند کیے گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں