ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کا دورہ کرسکتے ہیں : وائٹ ہاؤس

ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کا دورہ کرسکتے ہیں : وائٹ ہاؤس

نیویارک: امریکہ کے نو متخب صدر کے بارے میں وائٹ ہاوس کے ترجمان کا کہناہے کہ اگر امریکی صدر بیرونی ممالک کے دورے کا پروگرام بنایا تو وہ پاکستان کا بھی دورہ کریں گے ۔
ترجمان کا مزید کہناتھا کہ ” جب بھی ڈونلڈ ٹرمپ بیرونی ممالک کے دوروں کا پروگرام بنائیں گے تو اس وقت پاکستان بھی ان ممالک میں سے ایک ہو گا“۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان ایرنسٹ کا مزید کہناتھا کہ صدر باراک اوبامہ بھی پاکستا ن کا دورہ کرنا چاہتے تھے ۔لیکن مصروفیات کی وجہ سے وہ دورہ نہیں کر سکے ۔ترجمان نے ڈونلڈ ٹرمپ اور نوازشریف کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فونک پات چیت پر کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے پر دوسرے ممالک کے سربراہان نے بھی مبارک باد کے فون کیئے ہیں اور نواز شریف کا فون بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔