شادی کے جوڑے کیسے بنتے ہیں?

شادی کے جوڑے کیسے بنتے ہیں?

مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی ہم پیشہ خاتون یا مرد ہی سے ان کی شادی ہو، تاکہ ان کا ساتھ تا دیر برقرار رہے۔ تاہم، امریکی اخبار، بلومبرگ نے امریکا کے ادارہ برائے مردم شماری کی جانب سے 35لاکھ گھرانوں کے اکٹھے کیے گئے اعدادوشمار کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے ایک رپورٹ تیار کی ہے، جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ مندرجہ ذیل شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی شادیاں یکسر مختلف پیشے سے وابستہ افراد سے ہوتی ہیں۔

1۔ چیف ایگزیکٹیو افسران:
مرد سی ای اوز عموماً ایسی خواتین سے شادی کرتے ہیں کہ جو پرائمری یا مڈل اسکول کی ٹیچرز ہوتی ہیں۔

2۔ فضائی میزبان:
خواتین فضائی میزبان کی شادیاں عموماً ایسے مردوں سے ہوتی ہیں کہ جو منیجر ہوتے ہیں اور مرد فضائی میزبان عموماً پرائمری یا مڈل اسکول ٹیچرز سے شادی کرتے ہیں۔

3۔ نرسز:
عام طور پر خاتون نرسز کے رفیقِ حیات منیجرز ہوتے ہیں۔

4۔ بل اینڈ اکائونٹ کلکٹرز:
خواتین بل اینڈ اکائونٹ کلکٹرز کی شادی زیادہ تر ٹرک ڈرائیورز سے ہوتی ہے۔

5۔ٹرک ڈرائیورز:
مرد ٹرک ڈرائیورز عموماً سیکریٹری اور انتظامی معاون کے طور پر خدمات انجام دینے والی خواتین سے شادی کرتے ہیں، جبکہ خاتون ٹرک ڈرائیورز زیادہ تر منیجرز سے بیاہ رچاتی ہیں۔

6۔ پولیس افسران:
مرد پولیس افسران عموماً پرائمری اور مڈل اسکول ٹیچرز سے شادی کرتے ہیں۔

7۔ کسٹمر سروس کے نمائندے:
کسٹمر سروس کی خواتین نمائندہ عموماً ٹرک ڈرائیورز سے شادی کرتی ہیں۔

8۔ سول انجینئرز:
مرد سول انجینئرز کی بیویاں اکثر ہیئر ڈریسر، ہیئر اسٹائلسٹس یا بیوٹیشنز ہوتی ہیں۔

9۔ کمپیوٹر اینڈ انفارمیشن سسٹمز منیجرز:
مرد کمپیوٹر اینڈ انفارمیشن سسٹمز منیجرز عموماً پرائمری اور مڈل اسکول کی ٹیچرز سے شادی کرتے ہیں، جبکہ اس شعبے سے وابستہ خواتین زیادہ تر پروڈکشن ورکرز کو اپنا جیون ساتھی بناتی ہیں۔

10۔ موسیقار اور گلوکار:
خاتون موسیقاروں اور گلوکاروں کی شادی عموماً ٹیکسٹائل مشین کے آپریٹر سے ہوتی ہے۔

11۔ پائلٹ اور فلائٹ انجینئر:
خاتون پائلٹس اور فلائٹ انجینئرز عموماً مرد نرسز سے شادی کرتی ہیں، جبکہ مرد پائلٹس اور فلائٹ انجینئرز کی شادیاں زیادہ تر پرائمری اور مڈل اسکول کی ٹیچرز سے ہوتی ہیں۔

12۔ ڈانسرز اور کوریو گرافرز:
خاتون ڈانسرز اور کوریو گرافرز کی شادی عموماً ویلڈنگ کرنے والے ورکرز سے ہوتی ہیں۔