عراق : سیکیورٹی فورسز کی ہلاکتوں میں 3 گنا اضافہ

عراق : سیکیورٹی فورسز کی ہلاکتوں میں 3 گنا اضافہ

نیویارک: اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ عراق میں  نومبر میں سکیورٹی فورسز کے دوہزار کے قریب افراد  ہلاک ہوئےجو اکتوبر میں ہونے والی ہلاکتوں سے 3 گنا زیادہ ہے۔

عراق میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے جان کوبش  کے مطابق 1959 سکیورٹی اہلکاروں کے علاوہ نومبر میں ہلاک ہونے والے عام شہریوں کی تعداد 926 ہے جبکہ 930 زخمی ہوئے۔ یہ ہلاکتوں کی تعداد چوکنا دینی والی ہیں۔

انھوں نے کہا ہے کہ دولتِ اسلامیہ موصل اور نينوىٰ کے علاقوں پر اپنا قبضہ برقرار رکھنے کی کوششوں میں ہر شیطانی حربوں کا استعمال کر رہی ہے جس میں عام شہریوں کو استعمال کیا جا رہا ہے، فائرنگ پوزیشنز کے لیے گھروں کا استمعال اور اس کے علاوہ عام شہریوں کو یرغمال بنانا اور جبری طور پر ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنا اور انھیں انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا شامل ہے۔

جان کوبش کے مطابق عراقی سکیورٹی فورسز نے موصل میں چھ ہفتوں سے جاری آپریشن میں اعلان کر رہا ہے کہ ان کی ہر ممکن کوشش ہو گی کہ عام شہریوں کو نقصان نہ پہنچے اور اس کے نتیجے میں اکثر سکیورٹی فورسز کو زیادہ جانی نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

نومبر میں سب سے زیادہ ہلاکتیں صوبہ بغداد میں ہوئیں جہاں دولتِ اسلامیہ نے متعدد بم حملے کیے اور اس کے نتیجے میں 152 شہری ہلاک اور 581 زخمی ہوئے۔ صوبہ ننوىٰ میں 332 افراد ہلاک اور 114 زخمی ہوئے۔