شفاعت علی کو سیاستدانوں کی نقل اتارنے پر دھمکیاں

سیاستدانوں کی نقل اتارنے پر مجھے دھمکی نہیں بلکہ بے شمار دھمکیاں ملی ہیں۔

 شفاعت علی کو سیاستدانوں کی نقل اتارنے پر دھمکیاں

کراچی: سیاست دانوں اور مشہور فنکاروں کی آواز کی نقل اتارنے اور ان کیوڈیوز بنانے والے باصلاحیت فنکار کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں کی نقل اتارنے پر مجھے دھمکی نہیں بلکہ بے شمار دھمکیاں ملی ہیں۔

پشاور سے تعلق رکھنے والے شفاعت علی طویل عرصے سے میڈیا انڈسٹری میں موجود ہیں لیکن ان کی اس سال انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی ایک وڈیو نے انھیں مقبولیت کے ساتویں آسمان پر پہنچا دیا ہے۔ شفاعت کا کہنا ہے کہ آج کل میں لاہور میں مقیم ہوں، جب میں نے ایک نجی چینل پر سیاسی شخصیات کی نقل اتارنے کا سلسلہ شروع کیا تواسے بہت پسند کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں