آزادی صحافت پر فخر ، اداروں کو مستحکم کرنا سب کی ذمہ داری ہے: مریم اورنگزیب

آزادی صحافت پر فخر ، اداروں کو مستحکم کرنا سب کی ذمہ داری ہے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد : اطلاعات کی وزیر مملکت  مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صحافیوں کے تحفظ کا بل آئندہ سال پیش کردیا جائے گا۔ پاکستان میں آزادی صحافت پر فخر ہے۔


تقریب سے خطاب کرتے وزیر مملکت برائے اطلاعات کہا کہ وزیراعظم آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ اداروں کو مستحکم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پرنٹ میڈیا نے آج تک ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ۔ پریس کونسل کو بھی فعال ادارہ بنائیں گے جبکہ حکومت صحافیوں کے حقوق کیلئے قانون سازی کر رہی ہے اور آئندہ سال بل پیش کر دیا جائے گا۔