سمیعہ چودھری کی موت کا معمہ حل ، موت نشے کی زیادتی سے ہوئی: رانا ثنا

سمیعہ چودھری کی موت کا معمہ حل ، موت نشے کی زیادتی سے ہوئی: رانا ثنا

لاہور: پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ سمیعہ چودھری کی ہلاکت کا معمہ حل ہو گیا ہے وہ منشیات استعمال کرنےکی عادی تھیں۔ موت نشے کے زیادہ استعمال سے ہوئی ہے۔


نیو نیوز کے مطابق  رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ رپورٹس کےمطابق سمیعہ چودھری منشیات استعمال کرنےکی عادی تھیں،سمیعہ چودھری کے جسم پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہیں پائے گئے،مقتولہ کے پھیپھڑوں اور دوسرے اجزا کا تجزیہ کیا گیا ۔

انہوں نے کہا ہے کہ سمیعہ چودھری کے جسم سے حاصل کیے گئے اجزا کی 4 رپورٹس موصول ہوئیں،سمیعہ چودھری کی موت منشیات کے زیادہ استعمال سے ہوئی ۔