جنوبی کوریا: حزب اختلاف کی 3 جماعتوں کا آئندہ ہفتے صدر پارک کے مواخذہ پراتفاق

جنوبی کوریا: حزب اختلاف کی 3 جماعتوں کا آئندہ ہفتے صدر پارک کے مواخذہ پراتفاق

سیئول: جنوبی کوریا میں حزب اختلاف قومی اسمبلی میں صدر کے خلاف مواخذے کی تحریک جمع کرائے گی جس پر رائے شماری آئندہ جمعے کو ہو گی۔

جنوبی کوریا کی حزب اختلاف کی تین بڑی جماعتوں نے مبینہ کرپشن اسکینڈل پر آئندہ ہفتے صدر پارک گوین کا مواخذہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔حزب اختلاف قومی اسمبلی میں مواخذے کی تحریک جمع کرائے گی جس پر رائے شماری آئندہ جمعے کو ہو گی۔تین سو ارکان پر مشتمل پارلیمنت میں اس تحریک کی منظوری کیلئے دوتہائی اکثریت درکار ہو گی۔

 گزشتہ ایک ماہ سے، سیول کی سڑکوں پر شمعیں روشن کرکے ہزاروں افراد ہر ہفتے کے روز صدر کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں۔جنوبی کوریا کی صدر کی جانب سے اپنی سہیلی کو سکیورٹی کلیئرنس نہ ہونے کے باوجود حکومتی دستاویزات دیکھنے کی اجازت دینے کا الزام ہے۔

مصنف کے بارے میں