جنرل جیمز میٹس امریکا کے نئے وزیر دفاع نامزد

جنرل جیمز میٹس امریکا کے نئے وزیر دفاع نامزد

اوہائیو: نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراق اور افغانستان میں امریکی فوج کی قیادت کرنے والے سابق جنرل جیمز میٹس کو وزیر دفاع نامزد کردیا ہے۔

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوہائیو میں ایک تقریب کے دوران جنرل' جیمز میٹس' کا نام وزیر دفاع کے لیے نامزد کرتے ہوئے کہا کہ' جیم' زبردست آدمی ہے ۔ جنرل جیمس ماٹس'میڈ ڈاگ'کے نام سے مشہور ہیں۔ جنرل جیمس عراق اور افغانستان میں اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں جب کہ وہ اوباما انتظامیہ کی مشرقی وسطیٰ سمیت ایران کی پالیسی کے سخت ناقد رہے ہیں اور وزارت دفاع میں انہیں نہایت قابل احترام جانا جاتا ہے۔

مصنف کے بارے میں