افغان طالبان کا ایک اور حملہ، متعدد افغان فوجی ہلاک

افغان طالبان کا ایک اور حملہ، متعدد افغان فوجی ہلاک

کابل: افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں افغان طالبان کے ايک حملے میں سکیورٹی فورسز کے کم از کم پانچ اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

یہ واقعہ جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب شاہ ولی کوٹ کے ضلعے میں پیش آیا۔ حملہ کرنے والے طالبان جنگجوؤں نے جس وقت پولیس چوکی پر دھاوا بولا، اس وقت انہوں نے پولیس کی وردیاں پہنی ہوئی تھیں۔ افغان وزارت دفاع کے مطابق اس واقعے میں تین دیگر فوجی زخمی بھی ہوئے ہيں۔

دريں اثناء ایکمقامی پولیس کمانڈر نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد آٹھ بتائی ہے۔ جنرل عبدالقیوم نے مزید بتایا کہ بارہ مزید فوجی ايک قریبی چیک پوسٹ سے غائب بھی ہیں۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے.

مصنف کے بارے میں