بابر اعظم پاکستان کے ویرات کوہلی ہیں، مکی آرتھر

پاکستان کے نوجوان کرکٹر بابراعظم کو کوچ مکی آرتھر نے پاکستان کا ویرات کوہلی قراردیدیا۔ اکمل برادران کے کزن22سالہ بابراعظم انٹرنیشنل کرکٹ میں نئے ہیں

بابر اعظم پاکستان کے ویرات کوہلی ہیں، مکی آرتھر

لاہور: پاکستان کے نوجوان کرکٹر بابراعظم کو کوچ مکی آرتھر نے پاکستان کا ویرات کوہلی قراردیدیا۔ اکمل برادران کے کزن22سالہ بابراعظم انٹرنیشنل کرکٹ میں نئے ہیں اور ماہرین کرکٹ کے نزدیک اس کا ویرات کوہلی سے موازنہ کرنا قبل ازوقت ہے ۔ تاہم پاکستانی ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے انہیں ویرات کوہلی کے ہم پلہ بلے باز قرار دیا ہے۔ اور کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ویرات کوہلی ہیں۔

بابراعظم لاہور میں پیدا ہوئے اور اکمل برادران کے فرسٹ کزن ہیں ۔ بابراعظم وہ پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں جنہوں نے ون ڈے سیریزمیں مسلسل تین سینچریاں بنائیں ۔ تین ماہ کے دوران تین میچوں کی ون ڈے سیریزمیں سب سے زیادہ 360رنز بنائے ۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف ڈے نائٹ میچ میںپہلی انٹری دی اور 69رنز بنائے ۔ یونس  خان اور مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد بابراعظم کے پاکستان کی بیٹنگ کا مرکز ہونے کی توقع ہے ۔