ممبئی: بھارتی ٹی وی شو کافی ودھ کرن کے پانچویں سیزن کے اہم شو میں مہمانوں نے سب کو حیران کردیا ۔بھارتی ٹی وی شو کافی ودھ کرن کے پانچویں سیزن کی سنچری مکمل ہوگئی ،100 ویں قسط میں دبنگ اداکار سلمان خان اور ان کے بھائیوں نے انٹری دے کر شائقین کو حیرت میں ڈال دیا ۔
اس سے قبل یہ افواء سرگرم تھی کہ بالی ووڈ کے ہیرو سلمان خان اور ان کی سابقہ گرل فرینڈ و خوبرو اداکارہ کترینہ کیف اس شو میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔سلمان خان اس سے قبل بھی اس شو میں مہمان بن کر آچکے ہیں اور وہ ایک یادگار شو تھا،تاہم تمام افواہیں اس وقت دم توڑ گئیں جب سلمان خان نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر شو کی ایک تصویر شیئر کی ۔