عمران خان اور سراج الحق پر سرکاری وسائل کے ناجائز استعمال کا الزام

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر سرکاری وسائل کے ناجائز استعمال کا الزام لگ گیا

عمران خان اور سراج الحق پر سرکاری وسائل کے ناجائز استعمال کا الزام

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور امیر جماعت اسلامی  سراج الحق پر سرکاری وسائل کے ناجائز استعمال کا الزام لگ گیا۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے صوبائی حکموت کا 43 مرتبہ استعمال کیا جس میں فیول اور مرمت کی مد میں  17 کروڑ  95 لاکھ کے اخراجات آئے جس سے سرکاری کزانے کو شدید نقصان پہنچا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان اور سراج الحق دونوں حکومت پر اس بات کی تنقید کرتے ہیں کہ حکومت وسائل کا ناجائز استعمال کرتی ہے لیکن خود  قوانین کی دھجیاں بکھیر دیں۔تفصیلات کے مطابق عمران خان نے سرکاری ہیلی کاپٹر کو نجی دوروں اور ذاتی مقاصد  کیلئے استعمال کیا ہے۔اس حوالے سے رپورٹیں میڈیا پر آگئیں ہیں۔خیبر پختونخواہ میں پی ٹی آئی کی حکومت بننے کے بعد سے لے کر اب تک عمران خان نے43 مرتبہ  سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کیا۔اور ان کے اتحادی سراج الحق نے ایک بار اس میں سفر کیا۔ رپورٹ کے مطابق عمران خان نے ہیلی کاپٹر کو نوشہرہ اور بنی گالہ کاور خیبر پختونخواہ کے دوسرے علاقوں کا سفر  کیا۔