سنی لیون نے مودی کو ہرا دیا

سنی لیون نے مودی کو ہرا دیا

ممبئی:  یاہو کے منعقدہ عالمی سروے نے ایک ایسا راز فاش کر دیاجسے سن کر تمام انڈینز حیران ہی رہ گئے۔ معروفِ زمانہ انڈین ایکٹریس سنی لیون انڈیا کےسرچ انجن پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت پائی گئیں۔ ان کے بعد دوسرا نمبر انڈین وزیرِ اعظم نریند مودی کا تھا۔مودی کے کئی چاہنے والے اس حقیقت کو تسلیم نہیں کر رہے اور ان کا کہنا ہے کہ سنی لیون ایک متنازعہ اداکارہ ہیں بلکہ وہ دراصل اداکارہ ہی نہیں  وہ جنسی فلموں کی بھی ایک معروف ایکٹریس ہیں اور اس طرح ان کو دوہرا فائدہ حاصل ہوا ہے۔ اس موقع پر نئی دہلی ، ممبئی، آگرہ اور کلکتہ سمیت کئی شہروں میں آر ایس ایس کی طرف سے احتجاجاجی مظاہرے بھی دیکھنے میں آئے۔یہاں یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ سنی لیون اور انڈینز  کو یہ اعزاز مستقل پانچویں بار حاصل ہوا ہے۔


تفصیلات کے مطابق انڈینز اپنے سرچ انجن پر سب سے زیادہ سنی لیون کا نام لکھتے ہیں۔ اس کے بعد ان کی ترجیع نریندر مودی ہوتے ہیں۔ سنی لیون بالی وڈ اداکارؤں میں بھی پہلے نمبر پر برا جمان ہیں اور کے بعد  بالترتیب بپاشا  باسو، دپیکا ، کترینہ کیف اور پراینیکا چوپڑا کا نمبر ہے۔

اسی طرح بالی وڈ اداکاروں میں سلمان خان سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت ہیں۔ جن کے بعد کپل شرما، امیتابھ بچن،شاہ رخ خان اور عامر خان کا نمبر آتا ہے۔