پاک فوج نے انسانیت کی نئی مثال قائم کر دی

پاک فوج نے انسانیت کی نئی مثال قائم کر دی

راولپنڈی: پاک فوج نے انسانیت کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے مخالف چیک پوسٹ پر بیمار ہونے والے افغان فوجی کا علاج کر کے اسے واپس بھیج دیا۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ کے علاقے میں سرحد کے دوسری طرف موجود ایک چیک پوسٹ پر افغان فوجی شدید بیمار ہو گیا جبکہ افغان فوج کے پاس علاج معالجے کی سہولیات نہیں تھیں جس پر اسے پاکستان کی چیک پوسٹ پر لایا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بیمار افغان فوجی کو 8 بجے کے قریب گکھی نامی پاکستانی پوسٹ پر لایا گیا اور ضروری علاج معالجے کے بعد واپس افغان پوسٹ پر بھیج دیا گیا.

نیوویب ڈیسک< News Source