جمہوریت کی آڑ میں شریف خاندان نے خزانہ خالی کردیا: ترجمان پی ٹی آئی

جمہوریت کی آڑ میں شریف خاندان نے خزانہ خالی کردیا: ترجمان پی ٹی آئی

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے ترجمان  فواد چودھری  نے کہا ہے کہ جمہوریت کی آڑ میں شریف خاندان نے قومی خزانہ خالی کردیا ہے۔  قوم مرغی فروشوں سے نجات چاہتی ہے ۔

حمزہ شہباز کے بیان پر ردعمل میں فواد چودھری نے کہا کہ  شریفوں کی جمہوریت آف شور کمپنیوں کو جنم دے رہی ہے،قوم وزیر اعظم کے احتساب کی خواہش مند ہے اور مرغی فروشوں سے نجات چاہتی ہے جبکہ ن لیگ کو 2018 ءکے انتظار سے سوائے مایوسی کے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔

پاکستان میں لاکھوں بچے غذائی قلت سے مو ت کا شکار ہو رہے ہیں اور شریف خاندان جمہوریت کی آڑ لے کر پہلے ہی قومی خزانہ خالی کر چکا ہے۔