محمد حفیظ بولنگ ایکشن کلیئر ہونے پر خوش

محمد حفیظ بولنگ ایکشن کلیئر ہونے پر خوش

کراچی: پاکستانی ٹیم کے سٹار آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ بولنگ ایکشن کلیئر ہونے پر بہت خوش ہوں۔ امید ہے ایک بار پھر سے پاکستان کیلیے آل راؤنڈر کی حیثیت سے کھیلوں گا۔

نیو نیوز کے مطابق محمد حفیظ نے کہا کہ لیگ کرکٹ کھیلنا کبھی میری ترجیح نہیں رہی ۔ بنیادی طور پر آف اسپنر ہوں ،اسی پر محنت کروں گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون کا شکر گزار ہوں ۔