پاکستان سے 27 ممالک کو 198 ملین ڈالر کا آٹا برآمد

پاکستان سے 27 ممالک کو 198 ملین ڈالر کا آٹا برآمد

لاہور: پاکستان نے دنیا کے 27مختلف ممالک کو 626.289 میٹرک ٹن آٹا برآمد کیا ہے جس کی مالیت 198ملین ڈالر بنتی ہے۔ ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق دنیا کے 27ممالک کو پاکستان نے رواں مالی سال کے دوران 626.289 میٹرک ٹن آٹا برآمد کیا جبکہ 158000ڈالر کی 450 ٹن گندم افغانستان اور ملائیشیا برآمد کی گئی ۔

مجموعی طورپر پاکستان نے رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں 77ہزار ڈالر کی 229میٹرک ٹن کی برآمدات کیں ۔ رواں مالی سال کے دوران 50ہزار ڈالر ٹن گندم افغانستان اور 400میٹرک ٹن ملائیشیا کو برآمدات کی گئیں ۔ پاکستان سے 618 ٹن گندم تنزانیہ ، 554ٹن کینیا ، 478ٹن سعودی عرب ، 277 ٹن متحدہ عرب امارات ، 180 ٹن سری لنکا ، 120 ٹن بھارت ، 113ٹن یمن ، 95ٹن قطر ، 94ٹن ہانگ کانگ ، 82ٹن آسٹریلیا اور 65 جنوبی افریقہ کو برآمدات کی گئیں۔

پاکستان نے 64ٹن آٹا ناروے، 51ٹن ملائیشیا،39ٹن آٹاز جنوبی کوریا ، 36 ٹن ڈنمارک ، 36ٹن مزبیق ، 35ڈن اومان ، 34ٹن سویڈن، 29ٹن فرانس، 29ٹن جاپان ،29ٹن لبنان، 15ٹن امریکا ، 10ٹن نیوزی لینڈ، 8ہالیند اور 6ٹن برطانیہ کو برآمد کیاہے۔رپورٹ کے مطابق جنوری 2016 میں پاکستان نے سر پلس سٹاک سے 1.2 ملین ٹن گندم کی برآمد کی منظوری دی جن میں سے 8لاکھ ٹن وسطی پنجاب اور 4لاکھ ٹن سندھ سے لی گئی۔ اس مد میں حکومت کی طرف سے پنجاب اور سندھ کی برآمد کنندگان کو 45سے 55ڈالر کی ٹرانسپورٹ ری بیٹ دیاگیا۔

مصنف کے بارے میں