رو س کا بلا پائلٹ کارگو خلائی شٹل سائبریا میں گر کر تباہ

رو س کا بلا پائلٹ کارگو خلائی شٹل سائبریا میں گر کر تباہ

ماسکو: رو س نے قزاقستان کے بائے کونور خلائی اسٹیشن سے جو بلا پائلٹ کارگو خلائی شٹل بھیجا تھا وہ سائبریا میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پروگریس ایم ایس ۔ 04 شٹل سائبریا سے 190 کلومیٹر دور نامعلوم وجوہات کی وجہ سے گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ کارگو خلائی شٹل میں محور میں پہنچنے سے پہلے ہی آگ لگ گئی اور شٹل ٹووا کے غیر گنجان علاقہ میں گر گیا ۔ یہ کارگو خلائی شٹل انٹر نیشنل خلائی اسٹیشن کو اڑھائی ٹن ایندھن ،پانی ،خوردنی اشیااور ضرورت کا دیگر سامان لے کر جا رہا تھا ۔

مصنف کے بارے میں