پشاور میں محکمہ زراعت کے مرکز پر حملے کا مقدمہ درج

پشاور میں محکمہ زراعت کے مرکز پر حملے کا مقدمہ درج

پشاور: پولیس نے زرعی ڈائریکٹوریٹ پر گذشتہ روز ہونے والے دہشت گرد حملے کا مقدمہ درج کرل یا۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق تحقیقاتی حکام نے مختلف کیمروں کی سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کر لی ہے جبکہ ہلاک دہشت گردوں کے اعضاء کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے آج لاہور بھجوائے جائیں گے۔

پولیس کے مطابق پشاور حملے میں زخمی 19 افراد کا علاج مختلف اسپتالوں میں جاری ہے جن میں سے 11 پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال، 6 حیات آباد میڈیکل کمپلیکس جبکہ 2 سی ایم ایچ میں زیر علاج ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز پشاور میں زرعی ڈائریکٹوریٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 9 افراد شہید اور 30 سے زائد زخمی ہوئے تھے تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور کامیاب آپریشن کرتے ہوئے تینوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں