سعودی اور ایرانی وزیر خارجہ کے ایک دوسرے پر الزامات

سعودی اور ایرانی وزیر خارجہ کے ایک دوسرے پر الزامات

سعودی عرب اور ایرانی وزیر خارجہ آمنے سا منے آگئے

وینس:اٹلی میں جاری کانفرنس کے دوران سعودی وزیر خا رجہ اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان شدید کھچائو الزامات کی صورت میں نظر آیا۔سعودی وزیر خا رجہ نے الزمات عائد کرتے ہو ئے کہا ایران چالیس برسوں سے دہشت گردی کا سب سے بڑا سرپرست رہا ہے ،حزب اللہ کے ذریعے منی لانڈرنگ اور اسلحہ اسمگل کیا جا تا ہے ، حزب اللہ کے غیر مسلح ہونے تک لبنان ترقی نہیں کر سکتا ۔

ایرانی وزیر خا رجہ نے سعودی عرب پر خوب تنقید کرتے ہو ئے کہا کہ شام میں قیام امن کی تمام کوششوں کو سعودی عرب نے مسترد کیا ، شام میں داعش کی حمایت اور قطر کی ناکہ بندی کس نے کی؟

جوادظریف نے مزید کہاکہ لبنان کے وزیر اعظم کو استعفیٰ دینے پر کس نے مجبور کیا؟ کچھ لوگ ایران کو خطے میں تنہا کرنا چاہتے ہیں۔