سلیم شہزاد نے اپنی پارٹی بنانے کا اعلان کر دیا

سلیم شہزاد نے اپنی پارٹی بنانے کا اعلان کر دیا

کراچی: ایم کیو ایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد نے اپنی پارٹی بنانے کا اعلان کر دیا۔ سلیم شہزاد کا کہنا ہے 16 دسمبر کو اورنگی میں جلسہ کروں گا اور دیگر حلقوں سے بھی پارٹی امیدوار کھڑے کروں گا۔


ایم کیو ایم کے سابق رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آئندہ انتخابات میں اورنگی سے حصہ لوں گا اور ہماری پارٹی میں نہ چائنا کٹنگ والے ہوں گے اور نہ ہی ٹارگٹ کلرز کو شامل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا ہماری پارٹی میں ڈرائی کلینرز بھی نہیں ہوں گے اور ہمارے دروازے سب کیلئے کھلے ہوئے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں