پاکستانی عمرہ زائرین پر بائیو میٹرک تصدیق کی پابندی بحال

پاکستانی عمرہ زائرین پر بائیو میٹرک تصدیق کی پابندی بحال

اسلام آباد: سعودی عرب نے پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کی شرط بحال کردی ہے جس کا اطلاق 4 دسمبر سے ہوگا۔سعودی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سے عمرہ کے لیے جانے والے زائرین کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کی شرط بحال کردی گئی ہے.

جس کا اطلاق 4 دسمبر سے ہوگا تاہم 45 سال سے زائد عمر کے افراد غیر معینہ مدت کے لیے شناختی کارروائی سے مستثنی ہوں گے۔ترجمان سعودی سفارت خانے کے مطابق 12سال سے کم عمر بچوں کو بھی بائیومیٹرک تصدیق سے استثنی حاصل ہوگا .

جب کہ پیر سے عمرہ ویزا کے لیے درخواست گزاروں کو انگلیوں کے نشانات دینا ہوں گے۔واضح رہے کہ فنگر پرنٹس کی تصدیق کے لیے رش کے باعث سعودی حکومت نے پاکستانی عمرہ زائرین کی شناختی کارروائی ایک ماہ کے لیے موخر کی تھی۔