نواز شریف نے جاوید ہاشمی کو اسلام آباد بلا لیا

نواز شریف نے جاوید ہاشمی کو اسلام آباد بلا لیا

اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف نے سنیئر رہنما جاوید ہاشمی کو ملاقات کے لیے اسلام آباد بلا لیا ۔

 جاوید ہاشمی 4دسمبر کو نواز شریف سے ملاقات کے لیے اسلام آباد جائیں گے ۔نواز شریف سے ملاقات کے بعد جاوید ہاشمی باقاعدہ طور مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔واضح رہے کہ جاوید ہاشمی نے ن لیگ کی پالیسیوں پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی لیکن 2014میں تحریک انصاف کے دھرنے کے بعد جاوید ہاشمی نے عمران خان پر سنگین نوعیت کے الزام لگاتے ہوئے تحریک انصاف کو بھی خیر باد کہہ دیا تھا ۔