دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہیں : امریکہ کا اہم پیغام

دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہیں : امریکہ کا اہم پیغام


واشنگٹن: امریکہ نے زرعی ڈائریکٹوریٹ پشاور پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ د کھ کی اس گھڑی میں امریکا پاکستانی حکومت اورعوام کے ساتھ ہے اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور اتحادیوں کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔


ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہاکہ ہم پشاور دہشتگرد حملے میں شہید افراد کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں امریکا پاکستانی حکومت اورعوام کے ساتھ ہے اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور اتحادیوں کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔