برادر ملک سعودی عرب پر میزائل حملہ تشویشناک ہے : پاکستان

برادر ملک سعودی عرب پر میزائل حملہ تشویشناک ہے : پاکستان


اسلام آباد: پاکستان نے سعودی عرب پر دوسرے بیلسٹک میزائل حملے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عوام ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔


ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل ہاشمی نے کہاکہ برادرملک سعودی عرب پر میزائل حملہ تشویش کا باعث ہے، سعودی عرب پر میزائل حملے کی مذمت کرتے ہیں، سعودی فورسز کے بروقت اقدام کی وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا۔


ترجمان نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے عوام کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔سعودی عرب کے خلاف کسی بھی خطرے کے ممکنہ مقاصد کی مذمت کرتے ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے سعودی عرب پر میزائل حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ خوش آئند ہے کہ سعودی فورسز کے بروقت اقدام سے جانی نقصان نہیں ہوا۔