سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد:  سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا، درخواست میں استدعا کی گئی کہ اسحاق ڈار صحت خرابی کے باعث احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے، احتساب عدالت میں حاضری سے استثنیٰ اور نمائندے کے ذریعے ٹرائل جاری رکھنے کی اجازت دی جائے، درخواست میں چیئرمین نیب جج احتساب عدالت اورتفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔

ہفتہ کو اسحاق ڈار نے ناقابل ضمانت وارنت گرفتاری کو اسلام آباد میں چیلنج کردیا،اسحاق ڈار نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے مفرور قرار دینے کوبھی چیلنج کیا۔اسحاق ڈار نے درخواست میں استدعا کی کہ احتساب عدالت میں حاضری سے استثنیٰ اور نمائندے کے ذریعے ٹرائل جاری رکھنے کی اجازت دی جائے۔ درخواست میں چیئرمین نیب جج احتساب عدالت اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں مزید کہا گیا کہ اسحاق ڈار صحت خرابی کے باعث احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔

مصنف کے بارے میں