بانی فیس بک کی بہن فضائی سفر کے دوران جنسی ہراسانی کی شکار

بانی فیس بک کی بہن فضائی سفر کے دوران جنسی ہراسانی کی شکار

کیلیفورنیا: امریکا میں فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی بہن رینڈی زکربرگ فضائی سفر کے دوران جنسی ہراسانی کا شکار بن گئیں۔


تفصیلات کے مطابق بانی فیس بک کی 35 سالہ بہن رینڈی زکربرگ گزشتہ دنوں الاسکا ایئرلائنز کی پرواز سے کیلیفورنیا سے میکسیکو کے شہر میزاٹلان جا رہی تھیں۔ اس دوران طیارے کی فرسٹ کلاس میں شراب کے نشے میں دھت ایک شخص نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کرتے ہوئے ان کے ساتھ غیراخلاقی گفتگو کی اور ان پر جملے کسے۔

رینڈی زکر برک کا کہنا ہے کہ جب میں نے اس ناخوشگوار واقعے کے متعلق پرواز کے عملے سے شکایت کی تومعلوم ہوا کہ وہ اس شخص کے اس رویے سے پہلے ہی آگاہ تھے۔ انھوں نے بتایا کہ طیارے کے عملے نے میری شکایت پرکارروائی کرنے کے بجائے میری سیٹ بدلنے کی کوشش کی۔

رینڈی زکربرگ نے نے جنسی ہراسانی کے اس ناخوشگوار واقعے پر الاسکا ایئرلائنز کو ایک شکایتی خط لکھا ہے جس کے جواب میں ایئرلائنز نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ رینڈی زگربرک کی جانب سے لکھا گیا خط سنجیدہ نوعیت کا اور انتہائی پریشان کن ہے، ہم نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔