حافظ سعیدنے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا

 حافظ سعیدنے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا

لاہور: جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعیدنے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیاہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ سعید کا کہناتھا کہ 2018کے انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست پر ملی مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے انتخاب میں حصہ لیں گے مگر کس حلقے سے الیکشن لڑیں گے اس بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا۔

انہوں نے کہاکہ میری رہائی پر بھارت کو بہت تکلیف ہوئی ، ا نڈیا میں اس وقت بھی ماتم کی کیفیت ہے ، ہمارے لئے حوصلے کی بات یہ ہے کہ بھارتی صوبہ اترپردیش میں میری رہائی پر مسلمانوں نے خوشی سے جلوس نکالے، کشمیر کی طرح اب انڈیا میں بھی جلوس نکل رہے ہیں۔
واضح رہے کہ حافظ سعید کی نظر بندی ختم کر دی گئی ہے اور انہیں رہا کر دیا گیا تھا  جس پر انڈیا سمیت کئی ممالک نے  جبکہ دوسری جانب جماعت الدعوة نے حافظ سعید کا نام دہشتگردوں کی فہرست سے نکالنے کیلئے اقوام متحدہ میں درخواست بھی دائر کر رکھی ہے تاہم اب انہوں نے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان بھی کر دیاہے۔

مصنف کے بارے میں