چین کی فلائنگ ٹیکسی 2018 ء میں دبئی میں چلائی جائے گی

چین کی فلائنگ ٹیکسی 2018 ء میں دبئی میں چلائی جائے گی

بیجنگ: فلائنگ ٹیکسی بنانے والی چینی کمپنی نے کہا ہے کہ پہلی ڈرون ٹیکسی سال 2018 میں دبئی میں چلائی جائے گی جس کے بعد سعودی عرب میں بھی اسے چلانے کا معاہدہ کیا جائے گا۔

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق فلائنگ ٹیکسی بنانے والی چینی کمپنی ای ہینگ نے دبئی کے بعد اب سعودی عرب میں فلائنگ ٹیکسی چلانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون ٹیکسی کو فروغ دے کر دنیا بھر میں باقاعدہ ایک نیٹ ورک قائم کیا جائے ،کمپنی نے فلائنگ ٹیکسی کا تصور پیش کرتے ہوئے ڈرون ای 184 تیار کیا ہے جس کے کاک پٹ میں ایک شخص سوار ہو کر با آسانی پرواز کے ذریعے اپنی منزل تک پہنچ سکتا ہے، ای 184 ڈرون 100 کلومیٹر ( 62 میل) فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرسکتا ہے، یہ ہوا میں 25 منٹ تک ساکت رہ سکتا ہے، تاہم کمپنی کام کر رہی ہے کہ تعداد 2 مسافروں تک پہنچ جائے۔

یہ ڈرون ٹیکسی مکمل طور پر خودکار ہے جس میں پرواز سے قبل اپنی منزل کا روٹ طے کر دیا جاتا ہے اورڈرون مسافر کو مطلوبہ جگہ کسی ہیلی کاپٹر کی مانند ٹیک آف کرا دیتا ہے۔ ای ہینگ کمپنی کی جانب سے اس کی پرواز کا کامیاب تجربہ کیا جا چکا ہے۔

مصنف کے بارے میں