بھارت نے دہلی میں مادام تسائو میوزیم میں عجیب و غریب مجسمے رکھ دئیے

بھارت نے دہلی میں مادام تسائو میوزیم میں عجیب و غریب مجسمے رکھ دئیے

نئی دہلی:ہمسائیہ ملک بھارت کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ وہ کسی نہ کسی شعبے میں خبروں میں رہے چاہے اس میں اس کی عزت بھی نہ رہے اسی طرح کی کام بھارت میں مشہور عالم مادام تسائو میوزیم کی برانچ کھولنے کی کوشش تھی جس میں کامیابی تو ملی لیکن اب میوزیم میں رکھے مجسموں کی ناقص کوالٹی کو لیکر اس کا مذاق بن کر رہ گیا ہے۔عالمی اور مقامی میڈیا کے ساتھ ساتھ خود انڈیا میں سوشل میڈیا پر کھلی اڑانے کا سلسلہ جاری ہے۔


تفصیلات کے مطابق معروف عالمی مومی میوزیم مادام تساؤ کے بھارت میں بنائے گئے میوزیم کو عوام کیلئے کھول دیا گیا،مادام تسا ؤمیوزیم کا سب سے پہلے افتتاح 200 سال قبل لندن میں ہوا، بعد ازاں اس میوزیم کی شاخیں دنیا یورپ سمیت امریکا، ایشیا اور آسٹریلیا جیسے براعظموں میں بھی کھلیں۔اب تک دنیا بھر اس میوزیم کی کم سے کم 23 شاخیں کھل چکی ہیں، جن میں جنوبی ایشیا کے سب سے بڑے ملک بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کی برانچ بھی شامل ہے۔

نئی دہلی میں مادام تسا میوزیم کا افتتاح رواں برس کے وسط میں کیا گیا، تاہم یکم دسمبر کو اس میوزیم کو عوام کے لیے بھی کھول دیا گیا۔خیال رہے کہ دنیا کے معروف ترین اس میوزیم کو موم تراش مجسمہ ساز فرانسیسی خاتون میری تسا ؤکی یاد میں قائم کیا گیا۔میری تسا فرانسیسی شہر اسٹراس برگ میں 1761 میں پیدا ہوئیں، وہ بچپن سے ہی موم سے مجسمے بناتی تھیں، کم عمری میں ہی انہوں نے دنیا کے معروف افراد کے مجمسمے بنائے۔