خود کو ہندو یا مسلمان کی بجائے انسان سمجھتا ہوں: سلمان خان

خود کو ہندو یا مسلمان کی بجائے انسان سمجھتا ہوں: سلمان خان


ممبئی : معروف بھارتی اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ ان کے والد مسلمان اور والدہ ہندو ہیں لیکن وہ خود کو ہندو یا مسلمان کے بجائے ’انسان‘ کہتے ہیں۔


میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا فلم انڈسٹری میں کام کرنے والے تمام لوگ چاہے ان کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو سب مل کر کام کرتے ہیں۔ میری فیملی میں ہر کوئی اپنی مرضی سے زندگی گزار سکتا ہے اور ہمارے والد نے ہمیں اس چیز کی آزادی دی ہے۔