سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی کی قرار داد منظور‎

سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی کی قرار داد منظور‎

برسلز: یورپی یونین کے پارلیمانی نمائندوں نے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی کی قرار داد منظور کی ہے۔ یورپی یونین کی پارلیمنٹ کے 539 نمائندوں نے اس قرارداد کے حق میں جبکہ صرف 13 نمائندوں نے اس کی مخالفت میں ووٹ دیا۔

مشرق وسطی کی نگرانی کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے 539 نمائندوں نے اس قرارداد کے حق میں جبکہ صرف 13 نمائندوں نے اس کی مخالفت میں ووٹ دیا۔ یورپی یونین کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب یمن کے بےگناہ شہریوں کے خلاف جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔ یورپی یونین کے نمائندوں نے فوری طور پر یمن کے سیاسی بحران کے حل اور انسانی بنیادوں پر امداد رسانی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ اور امریکہ سمیت متعدد ممالک اربوں ڈالر کے ہتھیار سعودی عرب کو فروخت کر رہے ہیں جبکہ سعودی عرب یمن میں جنگی جرائم کا ارتکاب کررہا ہے۔ برطانیہ، فرانس اور جرمنی تین اہم ممالک ہیں جو سعودی عرب کو ہتھیار فروخت کررہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں