متحدہ عرب امارات کا 47 واں قومی دن،وزیراعظم عمران خان کی اماراتی قیادت کو مبارکباد

متحدہ عرب امارات کا 47 واں قومی دن،وزیراعظم عمران خان کی اماراتی قیادت کو مبارکباد
فوٹو فائل

اسلام آباد:وزیرِ اعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے 47 ویں قومی دن کے موقع پراماراتی قیادت کو مبارکباد د ی ہے۔


تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی قیادت کو بھیجے جانے والے خطوط میں وزیرِ اعظم کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہارکیاگیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کا کہناہے کہ آج امارات ترقی، خوشحالی اور گڈ گورننس کی مثال بن چکا ہے جو عرب امارات کی قیادت کی دور اندیشی اور وژن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات بھائی چارے اوردو طرفہ تعاون سے عبارت ہیں۔دونوں ملکوں کی قیادت کی سرپرستی میں دو طرفہ تعلقات مزیدتقویت اورہر شعبے میں وسعت اختیار کرتے ہوئے طویل المدت سٹریٹجک اکنامک پارٹنرشپ میں تبدیل ہوچکے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 47سال میں آج متحدہ عرب امارات ترقی اور بہترطرزحکمرانی کی مثال ہے،باہمی تعلقات دوطرفہ تعاون اور بھائی چارے سے عبارت ہیں، یو اے ای کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔