ڈھاکہ ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کو اننگز اور 184 رنز سے شکست،بنگلہ دیش نے وائٹ واش کردیا

ڈھاکہ ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کو اننگز اور 184 رنز سے شکست،بنگلہ دیش نے وائٹ واش کردیا
کیپشن: تصویر بشکریہ اے ایف پی

ڈھاکہ : بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹیسٹ میں اننگز اور 184 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دیدی۔ میزبان بنگالی ٹائیگرز نے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کر دیا.


ڈھاکہ ٹیسٹ میں بنگالی ٹائیگرز نے کالی آندھی کو اڑا کے رکھ دیا، سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں فالو آن کا شکار ویسٹ انڈیز دوسری اننگز میں 213 رنز پر ڈھیر ہو گئی ،وہ پہلی اننگز میں 111 رنز بنا سکے تھے۔

جبکہ میزبان بنگلہ دیش کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 508 رنز کا ٹوٹل سکور بورڈ پر جمایا تھا۔میچ میں 12 شکار کرنے پر مہدی حسن کو مین آف دی میچ جبکہ شکیب الحسن کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔