قوم پاکستانی ملکی اشیا خریدنے کو فوقیت دیں،صدر  عارف علوی

 قوم پاکستانی ملکی اشیا خریدنے کو فوقیت دیں،صدر  عارف علوی
کیپشن: سوشل میڈیا

کراچی: صدرمملکت  ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ روپے پر دباؤ کے باعث قوم پاکستانی ملکی اشیا خریدنے کو فوقیت دیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کو لگژری اشیاء کی خریداری سے اجتناب کرنا چاہیے اور روپے پر دباؤ کے باعث پاکستانی ملک میں بنی اشیا خریدیں۔

f7269e6c81963f0670565b5f60d8aabd

 
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اگر ہم ملکی اشیاء پر غور کریں تو روزانہ کے استعمال کی بے شمار چیزیں ہیں، جس کو ہم لگژری اشیاپر فوقیت دے سکتے ہیں، اور یہ ہم سب کو ملکر کر کرنا چاہیے۔

64fba6692eb385fd928fc9791004ca43

واضح رہے دو روز قبل پاکستانی روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی اور ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 142 پر پہنچ گیا تھا۔