سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

 سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

لاہور: خیبر پختونخوا کے علاقے سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔


زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 120 کلومیٹر اور مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

زلزلہ آتے ہی لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے، ابھی تک زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔