کائلی اور کنڈیل جینر اپنی سکیورٹی ٹیم پر بھاری رقم خرچ کرتی ہیں

کائلی اور کنڈیل جینر اپنی سکیورٹی ٹیم پر بھاری رقم خرچ کرتی ہیں

نیویارک:دنیا کے مختلف ممالک کے دوروں کے دوران خود کو جرائم پیشہ افراد یا ڈاکوؤں سے محفوظ رکھنے کے لیے جہاں دیگر شخصیات بھی سکیورٹی ٹیم کا انتظام کرتی ہیں، وہیں کائلی جینر نے بھی اپنی حفاظت کا اعلیٰ انتظام کر رکھا ہے۔

کائلی  جینر کی والدہ 70 سالہ کیٹلین جینر نے انکشاف کیا کہ ان کی دونوں بیٹیاں کائلی اور کنڈیل جینر خود کو ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد سے محفوظ رکھنے کے لیے اعلیٰ سکیورٹی کا انتظام کرتی ہیں۔کیٹیلین جینر کے مطابق نہ صرف دونوں بہنیں بلکہ ان کی سوتیلی بہنیں کم کارڈیشین اور کورٹنی کارڈیشین بھی ڈاکوؤں اور چوروں سے بچنے کے لیے سکیورٹی ٹیم پر بھاری خرچ کرتی ہیں۔

کیٹیلین جینر نے اگرچہ دوسری بیٹیوں کے سکیورٹی اخراجات نہیں بتائے، تاہم انہوں نے کم عمر ارب پتی کائلی جینر کے سکیورٹی اخراجات بتائے اور کہا کہ ان کی سکیورٹی ٹیم ہر وقت اور ہر ملک میں ان کے ساتھ ہوتی ہے۔

کائلی جینر کی والدہ کے مطابق ان کی بیٹی سکیورٹی پر ماہانہ 3 سے 4 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی تقریبا 7 کروڑ روپے تک خرچ کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کائلی جینر کے پاس قیمتی اشیا اور تحائف ہوتے ہیں، اس لیے اب وہ ہر ملک کے دورے کے دوران اپنی سکیورٹی ٹیم کو ساتھ لے کر جاتی ہیں۔

تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ کائلی جینر کی سکیورٹی ٹیم خواتین پر مشتمل ہے یا مرد حضرات پر مشتمل ہے۔