بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا

کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق سرد علاقوں میں 75 روز جب کہ گرم علاقوں میں 10روز کے لیے سکول بند رہے گا۔بلوچستان کے سرد علاقوں میں سکول 16 دسمبر سے 29فروری تک بند رہیں گے۔جب کہ بلوچستان کے گرم علاقوں میں معمول کے مطابق 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک چھٹیاں ہوں گی۔

ڈائریکٹر ثانوی تعلیم کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ رواں ماہ سبی اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا ،بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا -

گیس کی پریشر میں کمی کے باعث صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا اور لوگ موسم سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں .

دوسری جانب بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کی وجہ سے گیس کے پریشر میں کمی آگئی ہے جس کی وجہ سے گیس صارفین کو شدید پریشانی و مشکلات کا سامنا ہے۔