ایڈیلیڈ ٹیسٹ،پاکستان کو آسٹریلیا میں مسلسل پانچواں وائٹ واش ہوگیا

ایڈیلیڈ ٹیسٹ،پاکستان کو آسٹریلیا میں مسلسل پانچواں وائٹ واش ہوگیا

ایڈیلیڈ:پاکستان کو آسٹریلیا میں مسلسل پانچواں وائٹ واش ہوگیا،قومی ٹیم دوسری اننگز میں 239رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ،پاکستان کو اننگز اور 48رنز سے شرمناک شکست ہوئی۔

قومی ٹیم کے 6کھلاڑی دوسری اننگز میں ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے,نیتھن لیون نے پانچ جبکہ جوش ہیزل ووڈ نے 3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔یاد رہے کہ شاہینوں کے آسٹریلیا کے ہاتھوں اس سے قبل ٹی 20سیریز میں بھی وائٹ واش شکست ہوئی تھی۔