کویت نےکئی ممالک سے گھریلو عملہ درآمد کرنے پر پابندی لگا دی

کویت نےکئی ممالک سے گھریلو عملہ درآمد کرنے پر پابندی لگا دی

کویت نے 27ممالک سے گھریلو عملہ درآمد کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔ کویتی حکام کی جانب سے یہ پابندی دو ایشیائی ممالک اور 25 افریقی ممالک پر لگائی گئی ہے۔کویتی وزیر داخلہ کی جانب سے اس پابندی کا فیصلہ وزرت خارجہ، وزارت صحت اور ادارہ افرادی قوت کی جانب سے بڑی تعداد میں شکایات موصول ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔
کویت ٹائمز کے مطابق کویتی وزیر داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ دو ایشیائی ممالک انڈونیشیا اور بھوٹان کے علاوہ 25 افریقی ممالک سے آئندہ گھریلو عملہ نہیں منگوایا جا سکتا، اس پابندی پر سختی سے عمل کروایا جائے گا۔ کویت میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کا تہائی حصہ گھریلو عملے سے تعلق رکھتا ہے۔جن میں ڈرائیور، گھریلو خادمہ، خانساماں، آیا وغیرہ شامل ہیں۔

کویتی وزیر داخلہ کے مطابق جن افریقی ممالک پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں زمبابوے، مڈغاسکر،کیمرون، ایتھوپیا، جبوتی وغیرہ شامل ہیں۔ ماضی میں اریٹریا اور لائبیریا سے گھریلو عملہ منگوانے پر پابندی عائد تھی۔ تاہم نئی فہرست میں ان دونوں ممالک کے عوام کو خوش خبری س±نائی گئی ہے کہ اب ان پر عائدپاندی منسوخ کر دی گئی ہے۔ کویتی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گھریلو عملے کے حوالے سے جن ممنوعہ ممالک کی نئی فہرست جاری کی گئی ہے، اب وہی موثر خیال کی جائے گی۔
جبکہ ماضی کی جاری کردہ تمام فہرستیں غیر موثر خیال کی جائیں گی۔ اس پابندی کی زد میں جو افریقی ممالک آنے سے بچ گئے ہیں، ان میں جنوبی افریقہ، بنین اور سینیگال شامل ہیں جبکہ بھارت، فلپائن، سری لنکا، نیپال اور ویت نام سے بھی گھریلو عملہ منگوانے کی اجازت برقرار رکھی گئی ہے۔ واضح رہے کہ 2019ئ کے اختتام پر کویت میں غیر م±لکی گھریلو ملازمین کی گنتی 7 لاکھ 24 ہزار ریکارڈ کی گئی، جن میں خواتین کی گنتی 3 لاکھ 70 ہزار جبکہ مردوں کی گنتی 3 لاکھ 53 ہزار ہے۔