ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے معاشی عمل میں تیزی آئے گی، وزیر اعظم

ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے معاشی عمل میں تیزی آئے گی، وزیر اعظم
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت یقینی بنانے سے معاشی عمل میں تیزی آئے گی۔


تفصیلات کے مطابق،  وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت معاشی ٹیم کا اہم اجلاس ہوا جس میں حماد اظہر، خسرو بختیار، اسد عمر، عمر ایوب، حفیظ شیخ، ڈاکٹر عشرت حسین، اٹارنی جنرل اور فردوس عاشق اعوان نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں وزیراعظم کو ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت کیلئے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال برآمدات 6 فیصد بڑھیں۔

معاشی ٹیم کے اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال اور عدالتوں میں ایف بی آر کے زیر التوا مقدمات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم  نے مثبت معاشی رجحان پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت یقینی بنانے سے معاشی عمل تیز ہوا۔

اجلاس سے خطاب میں عمران خان نے کہا  کہ معاشی استحکام اور نوجوانوں کے نوکریوں کے مواقع پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ حکومت کی تمام تر توجہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔