موڈیز نے پاکستان کا آؤٹ لک منفی سے مثبت کر دیا

موڈیز نے پاکستان کا آؤٹ لک منفی سے مثبت کر دیا
Image Source: File Photo

اسلام آباد:عالمی مالیاتی ادارے موڈیز نے پاکستان کا آؤٹ لک منفی سے مثبت کر دیا۔


تفصیلات کے مطابق، بین الاقوامی ریٹنگ کے ادارے موڈیز نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ میں موڈیز نے پاکستان کا آوٹ لُک منفی سے مثبت کردیا۔

 

موڈیز رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی بین الاقوامی ادائیگیوں کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ ادائیگیوں کی صورتحال بہتر مزید بہتر ہوگی، زرمبادلہ کے ذخائرمیں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، روپیہ کمزور ہونے سے قرضوں کا بوجھ بڑھا۔

 

اُدھر مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موڈیز نے پاکستان کا معاشی آؤٹ لک منفی سے بدل کر مستحکم کیا، عالمی ادارے نے پاکستان کی ساورن کریڈٹ ریٹنگ کی ’بی تھری‘ کے طور پرنئے سرے سےتصدیق کی۔

 

مشیر خزانہ نے کہا کہ معاشی آؤٹ لک میں بہتری ملکی معیشت کو سنبھالنے اور مستحکم بنانے کی حکومتی کوششوں پراعتماد کا اظہار ہے۔ حکومت معاشی اصلاحات کے ایجنڈا پر گامزن رہے گی، مستقبل میں تیزتر، پائیدار اور یکساں معاشی ترقی کو مضبوط بنیادوں پراستوار کریں گے۔  

 

دوسری جانب موڈیز انویسٹر سروس کے مطابق پاکستانی حکومت کو تصدیق کی گئی ہے کہ ملک میں طویل جاری کی جانے والی مقامی اور غیر ملکی کرنسی اور غیر محفوظ قرضوں کی درجہ بندی بی تھری اور آؤٹ لک کو منفی سے مستحکم کردیا گیا ہے۔

 

موڈیز کے جاری بیان میں بتایا گیا کہ آؤٹ لک میں یہ تبدیلی ادائیگیوں میں توازن، پالیسی ایڈجیسمنٹ کی حمایت اور کرنسی کی لچک کے باعث سامنے آئی ہے۔

 

اس سے قبل رواں سال فروری میں موڈیز انویسٹرز سروس نے درجہ بندی میں پاکستانی بینکوں کی درجہ بندی کو کم کرتے ہوئے اسے مستحکم سے منفی کردیا تھا۔