آرمی چیف کا مصحف ایئر بیس کا دورہ، ایف 16 طیارے پر فلائنگ کی، ترجمان پاک فوج

 آرمی چیف کا مصحف ایئر بیس کا دورہ، ایف 16 طیارے پر فلائنگ کی، ترجمان پاک فوج
کیپشن: Image Source: File Photo

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مصحف ایئر بیس کا دورہ کیا اور ایف 16 طیارے پر فلائنگ کی۔


ترجمان پاک فوج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے بھی ایف 16 طیارے پر فلائنگ کی۔ مصحف ایئر بیس کے دورے کے موقع پر آرمی چیف نے سکوارڈن کے فائٹر پائلٹس سے بھی ملاقات کی۔

 
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور قوم کیلئے اس کی خدمات پر شکریہ ادا کیا۔ آرمی چیف نے ایئر چیف کی قائدانہ صلاحیتوں کا بھی اعتراف کیا۔

ایئر چیف مجاہد انور خان نے آرمی چیف کے دورہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں قائدین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آپریشنل کامیابیوں کیلئے افواج کے درمیان رابط ضروری ہے۔ افواج کے درمیان تربیت اور آپریشنز سے متعلق روابط ہونے چاہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ایف 16 طیاروں نے فضا میں بلند ہو کر جنگی مہارت کا مظاہرہ کیا اور دوبدو مقابلوں کی ریہرسل کی۔