سیاسی قیادت اوربیوروکریسی نے ملک کے مستقبل کا تعین کرنا ہے, وزیر اعظم

سیاسی قیادت اوربیوروکریسی نے ملک کے مستقبل کا تعین کرنا ہے, وزیر اعظم
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک تاریخ کے اہم دوراہے پر کھڑا ہے، سیاسی قیادت اوربیوروکریسی نے ملک کے مستقبل کا تعین کرنا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق، وزیراعظم عمران خان نے ان خیالات کا اظہار حال ہی میں ترقی پانے والے وفاقی سیکرٹریز کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات کے دوران عمران خان نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی۔ معاون خصوصی شہزاد اکبر نے بھی ملاقات میں شرکت کی جبکہ ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء نے بھی وزیراعظم سے الگ ملاقات کی۔

 

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے واجد ضیاء نے وزیراعظم کو ملک کی بہترین خدمت کی یقین دہانی بھی کراتے ہوئے کہا کہ عزم کے ساتھ ملک کی بھرپور خدمت کروں گا۔

وزیر اعظم نے کہا  کہ کرپشن،سائبرکرائمز،منی لانڈرنگ کیخلاف جنگ حکومت کااہم ایجنڈاہے۔ آپ اپنی ذمہ داریاں جہاداورقومی فریضہ سمجھ کرادا کریں۔

 

عمران خان نے کہا کہ اقتصادی کرائمز،امیگریشن سےمتعلقہ کرائم کیخلاف جنگ بھی اہم ایجنڈاہے۔ بلاامتیازاحتساب بھی پی ٹی آئی حکومت کااہم ایجنڈاہے۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ بیوروکریسی طرز حکومت اورعوام کی فلاح کےلیے بھرپورکردار ادا کرے۔ آپ اپنی ذمہ داریاں جہاداورقومی فریضہ سمجھ کرادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کوبے پناہ وسائل اورافرادی قوت سے نوازا ہے، نئی سوچ اور بہتر طرز حکومت کی ضرورت ہے، بیورو کریسی نے وژن کو عملی جامہ پہناناہے، ملک کی تعمیروترقی کے لیے سیاسی لیڈر شپ نے وژن دینا ہے۔

 

معیشت کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی ادارے بھی ملکی معیشت میں آنے والی بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں۔ 15 ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے معیشت کے ہر شعبے میں دلچسپی کا اظہار کیا، ملکی وغیرملکی سرمایہ کا رمعاشی پالیسیوں پراعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ حکومت کی کوششوں کی وجہ سے آج معاشی استحکام ہے۔